بنگلورو : کرناٹک ہائی کورٹ سے کانگریس کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے پارٹی کے ٹویٹر اکاونٹ اور اس کے بھارت جوڑو یاترا سے وابستہ ٹویٹر اکاونٹ کو بلاک کرنے کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ کانگریس نے اس سلسلہ میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورو کی ایک عدالت نے آئی این سی انڈیا اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹویٹر ہینڈلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔