کانگریس کا کسان مخالف بل پر احتجاجی جلسہ عام

   

مرکز و ریاستی حکومت پر خفیہ معاہدہ کا الزام ، پونم پربھاکر کا خطاب

کریم نگر ۔ چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ ذمہ دار قائد میڈپلی مسٹر نارائن کی قیادت میں چپہ ڈنڈی مقامی تلنگانہ چوراہے پر منعقدہ ایک احتجاجی جلسہ عام جوکہ مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کا کسان مخالف طرز عمل لیا جانے کی کوشش شروع کی گئی ہے ۔ اس کی مخالف میں پونم پربھاکر ریاستی کانگریس کمیٹی کارگزار صدر مخاطب کر رہے تھے انہو ںنے کہا کہ مرکزی زرعی شعبہ بل کی مخالفت کی جارہی ہے اور اعلان کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر درحقیقت اندرونی طور پر معاہدہ کرچکی ہیں اور الزام عائد کیا کہ پنجاب ہریانہ کی طرز پر تلنگانہ میں خصوصی زرعی بل لایا جانا چاہئے اور مطالبہ کیا کہ حکومت کی مقررہ دھان کی امدادی قیمت سے بہت کم قیمت پر دھان کی خریدی کی جارہی ہے ۔ اس کے مکمل امداد کی ضروریات ہے ۔ بلکہ دھان کنٹل کی 2500 امدادی قیمت بعد کی جانی چاہئے ۔ اس طرح سے کسانوں کی مدد کی جاتی اور مکئی خریدی جائے گی اور دس دن سے زائد ہوچکے ہیں۔ لیکن ایک کنٹل مکئی خڑیدی بھی نہیں ہوئی ۔ اور اس موقع پر کریم نگر کانگریس پارٹی صدر کوم پلی ستیہ نارائنا نے بھی مخاطب کی ہے اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کسانوں سیکسان مخالف زرعی بل کے خلاف دستخطی مہم بھی جاری ہے ۔ زرعی مارکٹ یارڈ میں کسانوں نے تقاریر کی ہے اس احتجاجی جلسہ میں بی سری رام چکراورتی کے نریندر ریڈی ، عبدالصمد نواب انجنی و دیگر قائدین وغیرہ شریک تھے ۔