کانگریس کا گمراہ کن پروپگنڈا، امیت شاہ کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

شملہ۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج اپوزیشن کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے اس پارٹی کو تمیم شدہ قانون شہریت کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے وضاحت بھی کی کہ نئے قانون میں شہریت چھین لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ امیت شاہ نے ریاست میں بی جے پی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر یہاں تاریخی ریج میدان میں منعقدہ ریالی میں کہا کہ کانگریس اینڈ کمپنی افواہیں پھیلارہی ہے کہ مسلمانوں کو اپنی شہریت سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔ ’’میں راہول بابا کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے بتائیں کہ آیا اس قانون میں کسی کی بھی شہریت سے دستبرداری کے تعلق سے ایک سطر تک موجود ہے۔ سی اے اے کے بارے میں عوام کو گمراہ اور منقسم مت کریں۔‘‘ امیت شاہ نے کہا کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ سی اے اے کا جائزہ لیں جو اب حکومت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔