حیدرآباد 17 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کا 42 صفحات پر مشتمل منشور دراصل 420 منشور ہے کبھی پورے نہ ہونے والے وعدے کرکے کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ گجویل پرگیانپور میں معذورین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کو یقین ہوگیا کہ وہ اقتدار کی دوڑ میں کوسوں دور ہے ۔ اس لئے جھوٹے وعدے کرکے کامیابی پانے کی کوشش کررہی ہے ۔ 42 صفحات والا منشور جاری کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس تلنگانہ میں کرناٹک ماڈل پیش کررہی ہے ۔ کرناٹک میں برقی بحران ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر مسائل سے عوام پریشان ہیں ۔ 420 منشور کانگریس عوام کے سامنے پیش کررہی ہے ۔ عوامی غصہ سے بچنے منشور میں 24 گھنٹے برقی کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے سے استفسار کیا کہ تلنگانہ کیلئے جاری منشور کیا دیگر ریاستوں میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے عمل کیا جارہا ہے یا جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں وہاں پر بھی اس طرح کا منشور جاری کیا گیا ۔ کانگریس نے بی آر ایس منشور کی نقل کی ہے ۔ ہریش راؤ نے بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریاست کے قرضوں پر بات کرنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے کیونکہ جب وہ وزیر فینانس تھے انہوں نے دستخط کرکے قرض معاف کیا تھا ۔ تب ان کیلئے چیف منسٹر اچھے تھے پارٹی تبدیل کرکے ایٹالہ کی نظر میں چیف منسٹر بدعنوان ہوگئے ۔ سیاسی زندگی دینے والے چیف منسٹر کے سی آر کو ایٹالہ راجندر تنقید کرکے بی جے پی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ن