کانگریس کمزور نہیں ،بنیادی سطح پر مضبوط : شردپوار

   

ممبئی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے مہاراشٹرا کانگریس کی مدافعت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کمزور نہیں ہے کیوں کہ وہ بنیادی سطح سے مضبوطی سے کام کررہی ہے۔ اُنھوں نے اِس خیال کو مسترد کردیا کہ ملک کی قدیم پارٹی اپنا وجود کھو رہی ہے۔ شردپوار نے سینئر کانگریس لیڈر سشیل کمار شنڈے کے اِس بیان پر تنقید کی کہ کانگریس پارٹی اور این سی پی اب انتخابات لڑتے لڑتے تھک گئے ہیں۔ شردپوار نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سشیل کمار شنڈے خود اپنی سیاسی زندگی سے تھک چکے ہیں۔ حکمراں پارٹی کے قائدین اپنی انتخابی مہم میں یہ باور کرارہے ہیں مہاراشٹرا میں اپوزیشن لیڈر ہی نہیں ہے۔