کانگریس کوبوتھ سطح سے ضلع تک مضبوط کریں

   

کانگریس دفتر محبوب نگر میں منڈل و بلاک صدور ، تنظیمی قائدین کا اجلاس
محبوب نگر /30 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بھر میں کانگریس پارٹی کو بوتھ سطح سے ضلع سطح تک مضبوط کیا جائے گا ۔ ان عزائم کا اظہار ضلع کانگریس کے صدر و ایم ایل اے دیورکدرہ جی مدھو سدن ریڈی نے کیا ۔ وہ ضلع کانگریس دفتر میں منڈل و بلاک صدور ، و تنظیمی قائدین کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے بڑی جیت حاصل کی ہے ۔ اب بلدی انتخابات میں بھی پارٹی کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دیہی سطح پر بوتھ تا ضلع سطح تک کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرکے کمیٹیوں کی نئی تشکیل کرتے ہوئے مضبوط کیا جائے گا۔ کارکنوں کو متحرکک کرنے کیلئے تمام سطح پر اجلاس منعقد کریں گے ۔ عوام اسمبلی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکممیل سے خوش ہیں۔ اقتدار سے محروم بی آر ایس بدنیتی کے ساتھ غلط پروپگنڈہ کے ذریعہ کانگریس حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔ سامبیا نے مخاطب کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی عوام کی تائید سے محروم اب دولت اور طاقت کے بل بوتے پر ورنگل میں عوام کو گمراہ کرنے کوشاں ہیں۔ اب کانگریس پر تنقید کر رہی ہے کے سی آر یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ 10 سالوں میں انہوںنے عوام کیلئے کیا ہے ہے ؟ ملازمتیں کیوں فراہم نہیں ہوئے ۔ طلباء کے کاسمیٹ چارجس میں اضافہ کیوں نہیں ہوا ؟ ایس سی کی درجہ بندی کیوں نہیں کی ؟ ذات پات کی مردم شماری کیوں نہیں کروائی ہے ۔ اب عوامی حکومت کی فلاحی اسکیمات سے کیوں کے سی آر کو تکلیف پہونچ رہی ہے ۔ اس موقع پر پی سی سی سکریٹری ونود کمار ، مارکٹ کمیٹی چیرمین بیکری انیتا ، ٹایون صدر لکشمن یادو ، سائی بابا و دیگر موجود تھے ۔