لکھنؤ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رائے بریلی کے رکن اسمبلی آدیتی سنگھ جنھیں پارٹی وہپ کی خلاف ورزی پر وجہ نمائی کی نوٹس جاری کی گئی تھی، اُنھوں نے اترپردیش اسمبلی کے 36 گھنٹوں کے اجلاس میں پارٹی کی مرضی کے خلاف شرکت کررہے ہیں۔ اُنھوں نے اسمبلی کے ایک حلقہ کے وسط مدتی انتخابات کیلئے پارٹی کی تائید میں مہم چلانے والوں کی فہرست میں بھی اُنھوں نے جگہ بنالی ہے۔ سنگھ نے اسمبلی میں نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی ہی پارٹی کے اس اجلاس کے مقاطعہ و بائیکاٹ کی بھی مخالفت کی۔ اس حلقہ کا چناؤ 21 اکٹوبر کو ہوگا اور اس کے لئے کانگریس کے 40 قائدین مہم چلارہے ہیں جن میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں پارٹی کے دیگر قائدین بات کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔