حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی و سابق وزیر جوگو رامنا نے سنسنی خیز ریمارکس میں کہا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ خودکشی کرلیں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی جانب سے کانگریس کو اقتدار ملنے کے دعویٰ کو انہوں نے دن کا خواب قرار دیا اور کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس قائدین کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔ کانگریس کو اقتدار ملنے پر وہ خودکشی کرلیں گے ورنہ خودکشی کرلینے کا ریونت ریڈی کو چیلنج کیا۔ جوگورامنا نے ریونت ریڈی کو ووٹ برائے نوٹ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار چور قرار دیا اور آئندہ بی آر ایس حکومت پر بیجا تنقیدوں کو برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ جوگو رامنا نے ان پر ریونت ریڈی کی شخصی تنقیدوں کہا کہ وہ پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کی توہین کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریونت ریڈی تلگودیشم کے قومی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے پاس نوکر کی طرح کام کرتے تھے۔ جوگو رامنا نے کرناٹک میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر تلنگانہ میں جشن منانے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ ن