کانگریس کو اقتدار پر لانے میں عامر علی خاں کا اہم رول

   

کاماریڈی میں سابق رکن پارلیمنٹ سریش شیٹکار کی سیاست نیوز سے بات چیت

کاماریڈی :3؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ و سینئر کانگریسی قائد سریش شیٹکار نے نیوز ایڈ یٹر جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی کی حیثیت سے نامزد کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ سینئر کانگریسی قائد میر اشفاق علی کے ہمراہ کاماریڈی میں کل ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے تھے انہوں نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عامر علی خان کو ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عامر علی خان صاحب مسلمانوں کی تعلیمی ، معاشی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے بالخصوص تحفظات کیلئے زبردست تحریک چلائی تھی اور وہ ہمیشہ قوم و ملت کیلئے فکر مند رہتے ہیں ۔ مسٹر کے آر سریش شیٹکار نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل روزنامہ سیاست حکومت کی مسلم دشمن پالیسی کیخلاف اور بجٹ مختص کرتے ہوئے کم خرچ کرنے پر عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم رول ادا کیا اور عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار پر لانے میں اہم رول ادا کیا ۔ مسٹر سریش شیٹکار ، میر اشفاق علی نارائن کھیڑ ، ظہیر آباد کے علاوہ ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ۔آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں سریش شٹکار سے دریافت کرنے پر بتایا کہ پارٹی ہائی کمان اگر انہیں ظہیر آباد سے دوبارہ مقابلہ کیلئے ٹکٹ دیتی ہے تو وہ مقابلہ کیلئے تیار ہیں، واضح رہے کہ سریش شیٹکار دو مرتبہ ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے اور علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل کو منظور کرانے میں اہم رول ادا کیا تھا اور وہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے ہائی کمان کو واقف کرانے میں کامیاب رہے اور بل کی منظوری میں مسلسل جدوجہد کرتے رہے جس کی وجہ سے ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ میں آج بھی سریش شٹکر کے کارناموں کو یاد کیا جاتا ہے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کا ارادہ ظاہر کیا اور وہ ایک مسلم دوست بھی سمجھے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر رکن بلدیہ سید انور احمد، صدر مسجد جمعیت نگر میر فاروق علی ، 38 وارڈ انچارج میر مبشر علی عامر و دیگر بھی موجود تھے۔