لکھنؤ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاجر مزدوروں کیلئے بسوں کو چلانے کی اجازت کے سلسلے میں کانگریس اور اترپردیش حکومت کے مابین جاری زبانی جنگ کے درمیان بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس کو حقیقت میں مدد کرنی ہے تو بسیں لکھنؤ بھیجے ۔مایاوتی نے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی بی جے پی حکومت اور کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ مہاج مزدوروں کی مالی حالت اور پریشانیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ان کے کھانے ۔پینے اور محفوظ گھر واپسی کا انتظام کریں۔مایاوتی نے آج یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘اگر کانگریس پارتی کے پاس حقیقت میں ایک ہزار بسیں ہیں تو انہیں لکھنؤ بھیجنے میں قطعی تاخیر نہیں کرنی چاہئے ۔ کیونکہ یہاں بھی سینکڑوں کی تعداد میں مہاجر مزدور اپنے گھروں کو جانے کا کافی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا‘مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ریاستوں کی مالی مدد کو خاص دھیان میں رکھ کر اور انسانیت کے ناطے بھی خود اپنے خرچ سے مہاجر مزدوروں کو بسوں اور ٹرینوں وغیرہ سے بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کا مثبت قدم اٹھائے ۔ساتھ ہی ریاستی حکومتوں سے بھی یہ اپیل ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوںمیں مہاجر مزدوروں کے کھانے پینے اور انہیں آسانی عمل کے ذریعہ بسوں و ٹرینوں وغیرہ سے بھیجنے کا مناسب انتظام ضرور کریں۔