کانگریس کو تمام طبقات کی تائید،سرپنچ شمس آباد راچا ملاسدیشور

   

شمس آباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے مواضعات گلہ پلی اور بہادر گوڑہ میں شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور، پی سی سی رکن و ینو گوڑ، کانگریس منڈل صدر شیکھر گوڑ اپنے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرکے کانگریس امیدوار کنندہ وشویشور ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ شمس آباد سرپنچ نے کہا کہ چیوڑلہ میں کانگریس کو تمام طبقات کی تائید حاصل ہے اور کنڈہ وشویشور ریڈی جو پانچ سال رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، انہیں تجربہ بھی حاصل ہے اور وہ مقامی امیدوار کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے ہیں، جبکہ ٹی آر ایس امیدوار کو سیاسی تجربہ بھی نہیں ہے اور وہ مقامی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں مقامی مسائل بھی نہیں معلوم۔ ہمیں تجربہ کار اور مقامی شخص کو کامیاب بنانا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی ترقی ہوسکے۔