کانگریس کو دوبارہ متحرک کرنے اور5 نئی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

,

   

پانچ رکنی الیکشن مینجمنٹ ٹیم کی بھی تشکیل ۔ ریاست سے بوتھ سطح تک ذمہ داریوں کی تقسیم پر کل ہند کانگریس کا زور

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) کانگریس ہائی کمان لوک سبھا انتخابات کیلئے کافی سنجیدہ ہے ۔ اے آئی سی سی نے احکامات جاری کرکے انتخابات کیلئے اندرون 10 یوم 5 کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔ جنگی خطوط پر کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ایک پانچ رکنی الیکشن مینجمنٹ ٹیم تیار کرنے پر زور دیا ۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس لوک سبھا کے انتخابات کا سامنا کرنے نئی کمیٹیوں کے ساتھ انتخابی مقابلہ کیلئے تیار ہو رہی ہے ۔ 3 جنوری کو دہلی میں منعقدہ اے آئی سی سی سکریٹریز ، جنرل سکریٹریز و انچارجس کے اجلاس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں آرگنائزیشن کمیٹی نے تمام پردیش کانگریس کمیٹیوں کیلئے احکامات جاری کئے ۔ بالخصوص تمام پردیش کانگریس کمیٹیوں کی دوبارہ نامزدگی ان کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں کیلئے پانچ نئی کمیٹیوں کی تشکیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔ جس کے پیش نظر نئی انتخابی کمیٹی کی تشکیل لازمی ہوگئی ۔ ساتھ ہی تنظیمی سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل سے کانگریس قائدین میں عہدوں کے حصول کیلئے دوبارہ دوڑ دھوپ شروع ہوگئی ہے ۔ اے آئی سی سی تنظیمی سکریٹری جے ڈی سیلم نے تمام پردیش کانگریس کمیٹیوں کو روانہ کردہ مکتوبات کے مطابق ٹائم شیڈول میں کمیٹیاں تشکیل دے کر اے آئی سی سی کو رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی ہے ۔ بالخصوص 8 جنوری تک پردیش کانگریس کمیٹی کی 5 کمیٹیاں تشکیل دینے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ جس میں رابطہ کمیٹی ، پردیش الیکشن کمیٹی ، تشہیری کمیٹی ، پبلسٹی کمیٹی اور میڈیا کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل دینی ہے اور ان کمیٹیوں کو 15 جنوری سے اپنی دمہ داری بخوبی نبھاتا ہے ۔ تنظیمی سطح پر پارٹی کو طاقتور بنانے 15 جنوری تک پردیش کانگریس ‘

ضلع کانگریس کمیٹیاں سٹی کانگریس کمیٹیاں بلاک اور وارڈ کمیٹیاں تشکیل دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ 30 جنوری تک بوتھ کمیٹیوں کی تشکیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اے آئی سی سی نے فروری کے اواخر تک نئی تشکیل پانے والی یوتھ بلاک اور اسمبلی سطح کی کمیٹیوں کو تربیت فراہم کرنے کا مشورہ دیا ۔ بوتھ سے پی سی سی سطح تک نئی کمیٹیوں کی تفصیلات 5 فروری تک اے آئی سی سی آرگنائزنگ سکریٹری کے حوالے کرنے اور الیکشن کمیٹی کی جانب سے ترمیم کردہ ووٹر لسٹ پر پارٹی حلقوں میں جائزہ لینے اس میں تبدیلیوں اور اعتراضات کیلئے بوتھ سطح کے ایجنٹ کا تقرر کرکے فہرست 25 جنوری تک الیکشن کمیشن کو دینے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ۔ انتخابات کے پیش نظر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹس نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کے ساتھ سکریٹریز کو کام تقسیم کرتے ہوئے انہیں ذمہ داری سونپنے اور ہر پی سی سی کمیٹی میں 5 رکنی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے اور اس کمیٹی کو انتخابات سے متعلق ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹیوں کے ساتھ اے آئی سی سی کے کاموں کی ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی ۔ پردیش الیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے لوک سبھا انتخابات کیلئے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کا جائزہ لینے اضلاع کانگریس کمیٹیوں سے سفارشات طلب کرنے کے علاوہ دوسرے کاموں کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ 15 جنوری تک پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئیر قائدین کا ایک اجلاس طلب کرکے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے شکتی ایپ کو اہمیت دیتے ہوئے 30 جنوری تک کوآرڈینیٹرس کا تقرر کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ اے آئی سی سی نے تنظیمی سطح کی کمیٹیوں کے کام مکمل کرنے لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کے کاموں میں مختلف کمیٹیاں مکمل تعاون کرنے تشہیری حکمت عملی تیار کرنے منشور میں شامل کئے جانے والے موضوعات پر تجاویز پیش کرنے اور تمام معلومات کانگریس کی ذیلی
کمیٹیوں کو پہونچانے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت دی ۔

قومی رول
کے سی آر کے دوروں کیلئے 6.25 کروڑ مختص
حیدرآباد 4 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاستی حکومت نے ریاستی ہوابازی کارپوریشن کیئے 6.25 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہ رقم ہیلی کاپٹرس کی ماہانہ اساس پر کرایہ پر وصولی اور خصوصی طیاروں کیلئے ہے ۔ ان کا استعمال چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو مالیاتی سال 2018 – 19 میں کر رہے ہیں۔ ان کے ذریعہ وہ ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کریں گے ۔ تلنگنہ ہوابازی کارپوریشن نے قبل ازیں حکومت سے جملہ 9.02 کروڑ روپئے ان اخراجات کی پابجائی کیلئے جاری کرنے کی خواہش کی تھی ۔