کانگریس کو صدر کی تلاش ‘ راج ناتھ سنگھ کا طنز

,

   

Ferty9 Clinic

جئے پور 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع مسٹر راج ناتھ سنگھ نے صدارت کے مسئلہ پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹی اب بھی اپنے لئے ایک سربراہ کی تلاش میں ہے اور یہ واضح بھی نہیں ہے کہ آیا پارٹی کو کوئی صدر ملے گا بھی یا نہیں۔ یہاں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کے آغاز کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں جو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سے حکومت کے رویہ اور کام کاج میں کوئی فرق نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بی جے پی کا تعلق ہے ہم نے جے پی نڈا کو صدر کی حیثیت سے کام کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے اور پارٹی میں تنظیمی سرگرمیاںشروع بھی ہوچکی ہیں۔ جہاں تک کانگریس کی بات ہے اب بھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پارٹی کو کوئی صدر ملیگا بھی یا نہیں۔ کانگریس میں پارٹی کیلئے صدر کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ کانگریس کی یہ صورتحال ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے کانگریس صدارت سے استعفی پیش کردیا ہے ۔