کانگریس کو مستحکم کرنے کمیٹیوں کا قیام

   

یلاریڈی۔ مواضعاتی سطح سے کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے جدید کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ضلع نسواں کانگریس پارٹی صدر شریمتی جمنا راتھوڑ نے منڈل لنگم پیٹ پر کانگریسی ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ سرکار عوام اور کسانوں کیلئے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔ سوائے خام وعدوں کے سرکار نے کئی وعدے کئے لیکن وہ آج تک عمل میں نہ آسکے ۔ جسکا عوام بہت جلد جمہوری طریقہ سے سبق سکھائیں گے ۔ بعد ازاں انہوں نے منڈل کانگریس اڈپاک کمیٹی صدر کیلئے سابق سرپنچ مسٹر شیخ محمود کو نامزد کیا ۔ منڈل صدر کیلئے پاشاہ نائب صدر نائک جنرل سکریٹری الوری گوڑ ٹریژر کیلئے درگا داس کے ساتھ 12 ارکان کو نامزد کرکے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ۔ ظہیرآباد حلقہ پارلیمان انچارج مسٹر مدن موہن راؤ کے احکام پر کمیٹی کا قیام کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مواضعاتی سطح پر بھی ساتھ ہی کانگریس کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر یلاریڈی خواتین کانگریس صدر ارونا اور دوسرے قائدین موجود تھے ۔

سڑک حادثہ میںدو افرادہلاک
گلبرگہ : موضع منڈیوال تعلقہ جیورگی،ضلع گلبرگہ میں پیر کی رات ایک ٹم ٹم رکشا اور ایک موٹر سائیکل کے ٹکرا جانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر 13افراد زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں موٹر سائیکل پر سوار 34سالہ نانا گوڑا پاٹل اور ٹم ٹم رکشہ پر سوار 18سالہ لکشمی نائیکوڑی سنگاپور شامل ہیں ،۔ 13زخمیوںمیں سے 6زخمیوں کا علاج جیورگی تعلقہ ہسپتال میںچل رہا ہے جب کہ مابقی زخمیوںکو علاج کے لئے گلبرگہ کے ضلعی جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔