کانگریس کو ’’مسلم لیگ کانگریس‘‘ کہنا چاہئے : سمبت پاترا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کئی اپوزیشن قائدین کے بیانات کا حوالہ دیا جس میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی مذمت کی گئی لیکن بی جے پی نے ان بیانات کو اپوزیشن کی خوشامد کرنے والی سیاست سے تعبیر کرتے ہوئے ہندوؤں کی توہین کے مترادف قرار دیا۔ بی جے پی نے ان بیانات کو کانگریس سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اب ’’مسلم لیگ کانگریس‘‘ کہنا چاہئے۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے ایسے بیانات کیلئے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قائدین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو استعمال کرتے ہوئے ہندوؤں کی توہین کررہے ہیں۔