کانگریس کو مضبوط اپوزیشن کے طور پر کام کرنا چاہئے : لکشمن سنگھ

   

بھوپال ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے ایم ایل اے اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجے سنگھ کے چھوٹے بھائی لکشمن سنگھ نے آج کہا کہ اب کانگریس کو ریاست میں ایک مضبوط اپوزیشن کی حیثیت سے اپنے کردار کو یقینی بنانا چاہئے ۔لکشمن نے یہاں میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ اب ہمیں ’نمبر گیم‘ میں نہیں آنا چاہئے ۔ اور نہ ہی اس میں پڑنا چاہئے کہ کیا اور کیسے ہوا۔ اب کانگریس میں ہر ایک کو متحد ہو کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ہمیں عوام کے درمیان جانا چاہئے اور انہیں سچائی سے آگاہ کرنا چاہئے ۔