کانگریس کو پریاگ راج میں منشور جاری کرنے سے روک دیا گیا

   

Ferty9 Clinic

لکھنو:کانگریس پارٹی پریاگ راج میں آج نوجوانوں کے لیے خصوصی منشور جاری کرنے والی تھی، لیکن انتظامیہ نے ایسا کرنے سے پارٹی کو روک دیا۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری اور یوپی انچارج پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’بی جے پی لیڈر بھیڑ کے ساتھ تشہیر کریں، نفرت بھری باتیں کریں۔ انتظامیہ کا کوئی ایکشن نہیں۔ لیکن کانگریس پارٹی کو آج پریاگ راج میں نوجوانوں کا منشور جاری کرنے سے روکا گیا۔‘‘ انھوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے ’’حکومت کے دباو میں انتخابی کمیشن و انتظامیہ نوجوانوں کے ایجنڈے کو دبانے اور جمہوریت کو کچلنے میں مصروف ہے۔ ؟‘‘