جئے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ نے ریاست کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں دوسیٹوں پر کانگریس امیدواروں کے کامیاب ہونے پر مبارکباد اور رائے دہندگان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہیکہ کانگریس کو حمایت دے کر عوام نے ریاستی حکومت کو مزید مستحکم کیا ہے اورترقی کی کڑی سے کڑی جوڑی ہے ۔ گہلوٹ نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ کانگریس امیدواروں کو اپنی حمایت اورتعاون دے کر علاقہ کے عوام نے ہماری حکومت کو مزید مضبوط کیا ہے اورترقی کی کڑی سے کڑی جوڑی ہے اس کے لئے وہ ووٹروں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان اوررہنماوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بھیلواڑہ ضلع کے سہاڑاسے کانگریس امیدوار گایتری دیوی اورضلع چرو میں سجان گڑھ سے منوج میگھوال کو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی۔