حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے الزام عائد کیاکہ ملک میں کہیں بھی الیکشن ہوں کانگریس پارٹی کے لئے تلنگانہ سے پیسہ روانہ کیا جاتا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے لئے تلنگانہ سونے کی کان ثابت ہوا ہے۔ ملک میں جہاں کہیں بھی انتخابات ہوں، پارٹی کے لئے تلنگانہ سے رقم روانہ کی جاتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کو بچانے کے لئے کانگریس کو شکست دینا ضروری ہے۔1
اُنھوں نے عوام سے اپیل کی کہ مجالس مقامی کے انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ آندھراپردیش میں کئی ایرپورٹ قائم ہوچکے ہیں لیکن تلنگانہ میں حیدرآباد کے علاوہ کوئی دوسرا بڑا ایرپورٹ نہیں ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ بی آر ایس نے 10 سالہ دور حکمرانی میں تلنگانہ کی ترقی کو نظرانداز کردیا تھا۔1