کانگریس کی آندھی سے بی آر ایس میں خوف : محمد شمس الدین

   

شمس آباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میونسپل کے مختلف علاقہ جات جیسے رالہ گوڑہ ، اندرا نگر ، راگھاویندرا کالونی ، اندرا نگر دوڈی میں کانگریس قائدین نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ محمد شمس الدین سابق ڈپٹی سرپنچ و کانگریس لیڈر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں کانگریس مضبوط بن چکی ہے اور بہت جلد اقتدار بھی حاصل کرے گی ۔ کانگریس کی آندھی سے بی آر ایس قائدین میں خوف پیدا ہوچکا ہے ۔ کانگریس نے جو چھ وعدے کئے اسے بعد انتخابات اقتدار حاصل کرنے کے بعد عمل میں لایا جائے گا ۔ کانگریس کے دور میں حاصل ہونے والے چار فیصد تحفظات ہی برقرار ہیں ۔ مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل نہیں کیا گیا ۔ مسلمانوں کی ترقی صرف کانگریس کے دور میں ہی ہوگی ۔ اس موقع پر سنجے یادو ، سریدھر یادو ، محمد علیم الدین ، ذاکر حسین ، محمد نظیر الدین ، محمد خواجہ ، محمد محمود کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔