نئی دہلی : کانگریس نے اتراکھنڈ کے سینئر لیڈر نوپربھات کی قیادت میں ریاست کے لئے ایک تادیبی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے کمیٹی کے افسران کے ناموں کی منظوری دی ہے اور انہیں فوری اثر سے کام شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر لیڈر نوپربھات کو کمیٹی کا سربراہ بنایاگیا ہے اور دھنی لال شاہ کو اس کا ممبر سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر مہندر سنگھ پال، رام سنگھ سینی اور پربھو لال بہوگنا کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے ۔