٭ کانگریس پارٹی کی 31 سالہ امبا پرشاد جھارکھنڈ کی نئی اسمبلی میں سب سے کم عمر رکن ہوں گی ۔ امبا پرشاد نے حلقہ بارکا گاؤں سے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کے والد یوگیندر پرشاد ساؤ نے 2009 ء میں اسی حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن 2014 ء میں اس کا انکشاف کے بعد کہ ان کے ماؤسٹوں سے راوبط ہیں، انہیں استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ امبا پرشاد کی ماں نے 2014 ء میں اس حلقہ سے مقابلہ کیا اور انہیں کامیابی حاصل ہوئی ۔