کانگریس کی انتخابی مہم کا آج منوگوڑو میں آغاز 3 ستمبر کو سینئر قائدین کا دورہ

   

حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس نے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کی انتخابی مہم کل یکم ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہر منڈل کے انچارج قائدین دیہاتوں میں گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج گاندھی بھون سے منڈل انچارج قائدین سے ربط قائم کیا اور انتخابی مہم کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر تک ہر گاؤں میں رائے دہندوں سے ملاقات کا پروگرام مکمل کرلیا جائے گا۔ 3 ستمبر کو منوگوڑو میں سینئر قائدین کا دورہ رہے گا جس میں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے علاوہ جانا ریڈی، اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، بھٹی وکرامارکا اور مدھو یاشکی گوڑ شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار کے انتخاب کے سلسلہ میں سینئر قائدین سے مشاورت کے بعد ہائی کمان کو رپورٹ روانہ کی گئی ہے۔ بہت جلد ہائی کمان امیدوار کے نام کا اعلان کردے گی۔ ریونت ریڈی نے ابراہیم پٹنم میں فیملی پلاننگ آپریشن کے دوران فوت ہونے والی 4 خواتین کے پسماندگان کو فی کس ایک کروڑ روپئے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ ر