پرجا پالنا پروگرام کے دوران حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ، راچاملا سدیشور کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں پرجا پالنا پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس میں بی آر ایس کارکن کانگریس حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش میں ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔ راچا ملا سدیشور پنچایت راج سنگھٹن اسٹیٹ کنوینر نے گاندھی بھون میں پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کارکنوں کو پرجا پالنا پروگرام میں عوام کے مسائل کو حل کرنے پر کانگریس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ یہ کام کررہے ہیں ۔ گزشتہ بی آر ایس حکومت نے دس سالوں میں راشن کارڈز اور مکانات دیئے بغیر ہی عوام کو دھوکہ دیتے رہے اور جب کانگریس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے تو یہ لوگ ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پرجا پالنا پروگرام کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں ۔ اگر گذشتہ حکومت کے سی آر کی قیادت میں راشن کارڈز اور مکانات تقسیم کئے جاتے تو آج عوام کا ہجوم درخواستوں کے ساتھ جمع نہ ہوتا ۔ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بی آر ایس کانگریس کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ پرجا پالنا پروگرام میں درخواستیں حاصل کرنے کے بعد کانگریس حکومت چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا اور اتم کمار ریڈی کی قیادت میں جلد ہی راشن کارڈس جاری کریں گے اور مکانات کی تقسیم بھی بہت جلد عمل میں آئے گی ۔ ۔ش
سدیشور نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے ہی اقدامات کرتی آئی ہے اور ریاست کو خوشحال بنانے کے لیے تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ بی آر ایس حکومت نے تلنگانہ کو قرض میں ڈوبا دیا تھا اس کے باوجود حکومت اپنے اسکیمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔ش