کانگریس کی ’ بھارت بچاؤ ‘ ریلی میں تلنگانہ قائدین کی شرکت

   

دہلی میں انتظامات کیلئے کوآرڈینیٹرس کا تقرر
حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، (سیاست نیوز) نئی دہلی میں 14 ڈسمبر کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے ’بھارت بچاؤ ‘ ریلی میں شرکت کرنے والے تلنگانہ قائدین کو دہلی میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے سیئنئر قائدین کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کوآرڈینیٹرس اپنے الاٹ کردہ ضلع سے تعلق رکھنے والے قائدین کو پاسیس کی فراہمی اور دیگر انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ ایس جگدیشور ریڈی جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کو اضلاع کتہ گوڑم، کھمم، ملگ، بھوپال پلی، محبوب آباد، جنگاؤں اور ورنگل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جی انیل کمار اضلاع میدک، سنگاریڈی، سدی پیٹ، نظام آباد، وقارآباد اور کاماریڈی کے انچارج ہوں گے۔ پی سی سی سکریٹری کے سمیر محبوب نگر، ونپرتی، ناگرکرنول، گدوال، نارائن پیٹ، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ اور بھونگیر کے ذمہ دار ہوں گے۔ پی سی سی ترجمان سدھیر ریڈی کو رنگاریڈی، میڑچل، عادل آباد، نرمل، آصف آباد، منچریال، سرسلہ، جگتیال ، پداپلی اور کریم نگر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔