کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا مراد آباد پہنچی

   

Ferty9 Clinic

مرادآباد : کانگریس ایم پی راہول گاندھی و پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارت جوڑ یاترا ہفتہ کو مغربی اترپردیش کے مرادآباد سے شروع کی۔ مرادآباد میں کثیر تعداد میں پرجوش بھیڑ نے کھلی جیپ میں سوار دونوں بھائی۔ بہن کا زور دار استقبال کیا۔ مرادآباد حالانکہ پرینکا گاندھی کی سسرال بھی ہے ۔ اس لئے ان کا دورہ اچانک خاصا سرخیوں میں آگیا ہے ۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا میں راہ، پرینکا گاندھی کو دیکھنے کے لئے سڑکوں پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ دو دنوں کے بعد آج صبح مرادآباد کی جامع مسجد چوراہے سے شروع ہوئی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی کشش بنے راہول۔پرینکا کو دیکھ کر کانگریس کارکنان جوش سے لبریز تھے۔ انڈیا اتحاد کی اتحادی سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے کارکنوں نے بھی نیائے یاترا کا استقبال کیا۔ یاترا کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ راہول اور پرینکا کی سیکورٹی میں تعینات سیکوریٹی اہلکار کو بھیڑ کو قابو کرنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ کانگریس یاتر اندرا چوک، عیدگاہ، سنبھل چوراہا ، پنڈت نگلا سے ہوتے ہوئے کوہ نور تراہے پر اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے خصوصی طور پر بچوں کی دلجوئی پر توجہ دی۔

پولیس بھرتی کی منسوخی امیدواروں کی جیت:راہول۔پرینکا
نئی دہلی: راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے یو پی میں پیپر لیک ہونے کے بعد پولیس بھرتی کے امتحان کی منسوخی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نوجوان امیدواروں کی طاقت کی جیت قرار دیا۔ یوگی حکومت نے6ماہ میںامتحان کے دوبارہ انعقاد کا بھی اعلان کر دیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ یہ طلبہ کی طاقت اور نوجوانوں کے اتحاد کی ایک بڑی جیت ہے۔پیغام واضح ہے کہ حکومت چاہے کتنی ہی سچائی کو دبانے کی کوشش کرے، اپنے حقوق متحد ہو کر لڑنے سے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جو متحد ہوں گے وہ جیتیں گے، جو تقسیم ہوں گے وہ کچل دئے جائیں گے۔وہیں، پرینکا گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت کے سامنے حکومت کو جھکنا پڑا۔