کانگریس کی بہار کے لیے الیکشن کمیٹی کی تشکیل

   

نئی دہلی، 16 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 39 رکنی ریاستی انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے اس کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کمیٹی میں تمام ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، قانون ساز کونسل کے اراکین، ریاستی کانگریس کے تمام سکریٹری، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور بہار سے وابستہ تمام مستقل اور خصوصی مدعو اور تمام وابستہ تنظیموں کے سربراہان مستقل مدعو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ریاستی کانگریس صدر راجیش کمار رام، شکیل احمد، مدن موہن جھا، ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری، موتی لال شرما، برجیش کمار بھلا، ڈاکٹر جیوتی ممتا نشاد، برجیش کمار پانڈے ، قیصرعلی خان سمیت 39 ارکان کے نام شامل ہیں۔