کانگریس کی تائید سے کپل سبل سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر منتخب

,

   

انڈیا الائنس کی پہلی شاندار فتح
کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے، حریف بی جے پی امیدوار کو 689 ووٹ
نئی دہلی: سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کی صدارت کے عہدہ کیلئے منعقدہ الیکشن جیت لیا ہے۔ کپل نے 1066 ووٹ حاصل کئے اور اپنے قریبی حریف سینئر ایڈوکیٹ پردیپ رائے کو شکست دی۔ خاص بات یہ ہیکہ کپل سبل کو کانگریس اور انڈیا الائنس کی تائید حاصل ہوئی۔ کپل سبل ان قائدین میں شامل ہے جو لگ بھگ دیڑھ سال قبل کانگریس قیاد کے ساتھ اختلافات کے سبب پارٹی چھوڑ گئے۔ وہ اب سماج وادی پارٹی کی طرف سے رکن راجیہ سبھا ہیں۔ پردیپ کمار کو بی جے پی کی تائید حاصل ہوئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوپائے۔ دیگر دعویدار پریہ ہنگو رانی، تریپوراری رے، نیرج سریواستو سے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کپل سبل کو بار اسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ہارورڈ لا اسکول کے گریجویٹ کپل 1989-90ء کے دوران ملک کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل رہے۔ انہیں 1983ء میں سینئر ایڈوکیٹ کا موقف حاصل ہوا تھا۔