کانگریس کی “تھنک ٹینک گروپ” کا اجلاس آج اسمبلی نتائج پر کیا جائے گا تبادلہ خیال

,

   

کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی نے آج اپنی پارٹی کی نو تشکیل شدہ تھنک ٹینک گروپ کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے، ملی اطلاع کے مطابق اس اجلاس کی صدارت خود سونیا گاندھی کرے گی، مہارشٹرا و ہریانہ کے نتائج کے پیش نظر وہ اپنے مستقبل کی پالیسی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اس گروپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حالیہ مدعو پر اراکین تبادلہ خیال کریں گے، کانگریس پارٹی نے اہم مدعو پر پارٹی کا اسٹینڈ طے کرنے کے لیے بھی ایک خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔ میٹنگ میں 18 نومبر سے 13 دسمبر تک چلنے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پارٹی کن مدعو کو ترجیحی طور پر اٹھائے گی ، اس پر بھی بحث ہونے کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ علاوہ مودی حکومت شہریت ترمیمی بل لا سکتی ہے، اس سلسلے میں بھی تھنک ٹینک گروپ کی میٹنگ میں بات چیت ہو سکتی ہے۔

کانگریس اراکین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کی ضرورت پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی انکو امید ہے کہ اس اجلاس سے مثبت نتائج بر امد ہونگے۔

کانگریس کی اس کمیٹی میں میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، احمد پٹیل، کے سی وینو گوپال، ملکارجن کھڑگے، غلام نبی آزاد، اے کے انٹونی اور کپل سبل جیسے لیڈران موجود ہیں۔