حیدرآباد ۔ کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں کورونا کیس میں اضافہ کے پیش نظر یکم مئی کو عوام میں ماسک کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے ۔ اے آئی سی سی کی ہدایات پر تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ہفتہ کو بڑے پیمانے پر ماسک تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ، حیدرآباد کے علاوہ تمام اضلاع میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے میں مرکز اور ریاستی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ عوام ماسک کے استعمال کے ذریعہ وائرس سے بچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال دن بہ دن سنگین نوعیت اختیار کر رہی ہے ۔ دواخانوںم یں آکسیجن ، وینکٹیلیٹرس کی کمی کے نتجیہ مییں اموات واقع ہو رہی ہے ں۔ حکومتوں کو عوام کی زندگی کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں ۔ ان حالات میں عوام کو اپنے طور پر اختیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا ۔ عوام کو حکومت پر انحصار کے بغیر چوکس اختیار کرنی ہوگی ۔ اتم کمار ریڈی نے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ ہر ضلع میں عوام میں بڑے پیمانے پر ماسک کی تقسیم عمل میں لائیں اور کورونا سے بچاؤ کے سلسلہ میں شعور پیدا کریں ۔ اس دوران سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے ریاست میں عوام کے تحفظ کیلئے چند ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بے قابو ہوچکی ہے اور لاک ڈاون واحد حل ہے ۔