کانگریس کی حکمرانی میں تلنگانہ کے عوام کو مشکلات

   

Ferty9 Clinic

صحافیوں کی گرفتاری پر تنقید ، ظہیرآباد میں سابق وزیر ہریش راؤ کی پریس کانفرنس
ظہیرآباد ۔15جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر و بی آر ایس کے سینئر قائد ہریش راؤ نے آج ظہیرآباد کے رکن اسمبلی کے مانک راؤ،سنگاریڈی کے رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکمرانی میں تلنگانہ کے عوام کو ترقی کے بجائے مشکلات کا سامنا ہے۔ کانگریس حکومت میں کسانوں کو یوریا دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور قرض معافی کے بغیر ہی کانگریس حکومت کسانوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک رعیتو بندھو فراہم نہیں کیا گیا، قرض معافی بھی صرف آدھی کی گئی ہے، ٹریفک چالان کے نام پر ریونت ریڈی عوام کے بینک کھاتوں سے رقم کٹوا رہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سائبر مجرموں میں آخر کیا فرق ہے ۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو ’’جھوٹی سرکار‘‘ قرار دیا اور کہا کہ تین سال گزرنے اور تین مکر سنکرانتی آنے کے باوجود ایک بھی جاب کیلنڈر جاری نہیں کیا گیا۔آدھی رات کو صحافیوں کی گرفتاری پر شدید اعتراض کرتے ہوئے ایک چینل سے وابستہ صحافیوں کی گرفتاری غیر مناسب قرار دیا اور انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار کو مشورہ دیا کہ وہ پولیس قوانین کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کے بیٹے کی جانب سے دن دہاڑے زمینوں پر قبضہ کیے جانے کے معاملہ میں بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چرمین شیواکمار دیوی پرساد، ایم ائے حکیم سابق نائب صدر اردو اکیڈیمی خضر یافعی بی آریس قائد سابق صدر ٹاون سید محی الدین سابق نمائندہ چرمین بلدیہ تنظیم احمد محمد کلیم سینئر بی آریس قائد یعقوب ، سابق صدر ٹاؤن بی آریس راملو جناردھن ویگر بی آریس پارٹی کارکن موجود تھے۔