کانگریس کی حکومت بننے پر پکوان گیس سلنڈر500 روپے میں ملے گا

   

نرسنگھ پور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گھریلو گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ کمل ناتھ نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے لاڈلی بہنا یوجناکے نام پر ریاست کی خواتین کو ایک ہزار روپے دیئے ہیں کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت بنی تو خواتین کو پندرہ سو روپے دیئے جائیں گے ۔