2 نومبر تک 17 اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ ، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس نے تلنگانہ کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کرکے کل سے دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کا اعلان کیا ہے ۔ بس یاترا 28 اکتوبر سے شروع ہوگی اور 6 دن تک جاری رہے گی جس کے تحت 7 لوک سبھا حلقوں کے 17 اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کیا جائے گا۔ پارٹی سے جاری وجئے بھیری بس یاترا شیڈول کے مطابق راہول گاندھی و پرینکا گاندھی بس یاترا میں شرکت کریں گی ۔ بس یاترا کا 28 اکتوبر کو تانڈور اسمبلی حلقہ سے آغاز ہوگا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور دیگر سینئر قائدین بس یاترا میں شریک رہیں گے۔ روزانہ 2 تا 3 اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کیا جائے گا جس کے تحت عوام سے ملاقات، کارنر میٹنگس اور پد یاترا شامل رہیں گے۔ پد یاترا کے دوران عوام کو کانگریس کی 6 ضمانتوں کی تفصیلات سے واقف کرانے کے علاوہ بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ بس یاترا کے دوران عوامی مسائل کی سماعت کرکے پارٹی برسر اقتدار آنے کے اندرون 100 یوم یکسوئی کا تیقن دیا جائے گا۔ بس یاترا 28 اکتوبر کو تانڈور ، پرگی اور چیوڑلہ اسمبلی حلقہ جات احاطہ کرے گی۔ دوپہر 2 بجے تانڈور میں کارنر میٹنگ سے قائدین خطاب کریں گے ۔ پرگی اور چیوڑلہ میں بھی کارنر میٹنگس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے 3 اسمبلی حلقہ جات کے احاطہ کے بعد 29 اکتوبر کو میدک لوک سھا حلقہ کے تحت سنگا ریڈی ، نرسا پور اور میدک اسمبلی حلقوں میں بس یاترا رہے گی۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 8 پر )