کانگریس کی رکنیت سازی مہم میں شدت پیدا کریں

   

ڈاکٹر گیتاریڈی کا گاندھی بھون میں اجلاس، شیخ عبداللہ سہیل کے علاوہ دوسروں کی شرکت

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی ورکنگ پریسیڈنٹ و انچارج حلقہ لوک سبھا سکندرآباد ڈاکٹر جے گیتاریڈی نے گاندھی بھون میں سکندرآباد پارلیمنٹ حلقہ کے کانگریس قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل سینئر نائب صدر جی نرنجن، ترجمان آل انڈیا کانگریس کمیٹی ڈاکٹر شراون جنرل سکریٹری آل انڈیا یوتھ کانگریس انیل کمار یادو، نرنجن، راشد خان کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جے گیتاریڈی نے پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ڈیجٹل رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ڈیویژنس صدور اس معاملے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ ووٹر شناختی کارڈ کو بنیاد بنا کر زیادہ سے زیادہ ممبر شپ بنانے کی کوشش کریں۔ ڈیویژنس صدور بوتھ سطح پر پارٹی کو استحکام کرنے کیلئے نئی نسل کو کانگریس سے جوڑنے کی کوشش کریں۔ مرکزی و ریاستی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کریں۔ ن