نئی دہلی۔ کانگریس کی سینئر لیڈر تاجدار بابر کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کی تھیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ان کے داماد عمران قدوائی نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے بیٹے فرہاد سوری 2006 میں انٹیگریٹڈ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے تھے ۔وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں محترمہ بابر دہلی ریاستی کانگریس کی صدر رہیں۔ وہ منٹو روڈ اسمبلی حلقہ سے دو باراور ایک بار جنگ پورہ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہیں۔