بھوپال : مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے سب کو حیران کردیا ہے۔ مخالف اقتدار کے شورکے درمیان بی جے پی نے کلین سویپ کیا ہے۔ مودی کے جادو کے ساتھ شیوراج کی لاڈلی یوجنا کو جیت کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وہیں کانگریس کی کراری شکست کے بعد کمل ناتھ تنقیدوں کی زد میں آگئے ہیں اور بابا باگیشور بحث میں ہیں۔ دراصل نتائج کے درمیان بابا باگیشور کا چرچا ہو رہا ہے کیونکہ کمل ناتھ نے انتخابی مہم کے دوران ان کی پناہ لی تھی۔دراصل بابا کا ریاست میں 26 نشستو ں پر اثر ہے لیکن یہ اثر کانگریس کے کام نہ آسکا ۔
