کانگریس کی عمارت کے گرد دوبارہ فولادی باڑ نصب

   

واشنگٹن ۔ امریکہ میں ٹرمپ کے حامی انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کے احتجاج کے باعث کانگریس کی عمارت کے اطراف میں دوبارہ فولادی باڑ لگا دی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ میں 6 جنوری کو کانگریس پر دھاوے کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج کانگریس کے گرد احتجاجی مظاہرہ متوقع ہے۔ مظاہرے سے قبل کانگریس اور واشنگٹن ڈی سی پولیس نے سیکوریٹی اقدامات کو سخت ترین کر دیا ہے۔ کانگریس کے گرد سے ہٹائی گئی فولادی باڑ کو دوبارہ لگا دیا گیا ہے اور سیکوریٹی اہل کار بھی عمارت کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔