کانگریس کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہو کر بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

شمس آباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوِز ) : شمس آباد میونسپل بی آر ایس قائدین نے آج ڈاکٹر رنجیت ریڈی کی قیادت میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ محمد شبیر الدین ، محمد افروز الدین ، محمد قدیر ، سید محبوب علی ، اسد شریف ، محمد توفیق ، سید سمیع ، فتح احمد کے علاوہ دیگر بی آر ایس قائدین کو تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا ۔ محمد افروز الدین نے کہا کہ کانگریس کی فلاحی اسکیمات اور چھ گیارنٹیوں کے ذریعہ ریاست کے حالات تبدیل ہوجائیں گے ۔ عوام میں خوشحالی آئے گی ۔ بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ کانگریس کی کامیابی کے لیے کام کریں گے ۔ اس موقع پر گڈم شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر ، سنجے یادو میونسپل صدر ، سید نصیر الدین سابق کوآپشن ممبر، محمد جہانگیر پاشاہ میونسپل نائب صدر وغیرہ موجود تھے ۔۔