کانگریس کی نظر میں وزارت دفاع صرف دلالی کا پلیٹ فارم

,

   

این ڈی اے حکومت میں کام کرنے کا تمدن دوسروں سے مختلف ، وزیر اعظم مودی کاتروپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب
تروپور 10 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دفاعی معاملتوں میں رشوت کے الزامات عائد کر رہی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ کانگریس کی نظر میں وزارت دفاع صرف سودے بازیوں کا اڈہ ہے ۔ تروپور ( ٹامل ناڈو ) میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی وزارت دفاع کو صرف سودے کرنے کا ایک مقام سمجھتی ہے ۔ مودی کا تبصرہ اُس وقت منظر عام پر آیا جبکہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے حال ہی میں رافیل سودے کے سلسلے میں ان پر تنقید میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ایک خبر کے بموجب وزیر اعظم کا دفتر اس سودے کی متوازی بات چیت میں ملوث تھا ۔ پارٹی کے انتخابی جلسہ سے پروملنور میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت اور انتظامیہ میں کام کا تمدن پایا جاتا ہے اور یہ سابقہ حکومتوں سے مختلف حکومت ہے ۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ برسوں سے قوم پر حکمرانی کرنے کے موقع سے محروم ہے وہ ہندوستان کی وزارت دفاع کو صرف سودوں کی دلالی کرنے کا مقام سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس طرح اپنے دوستوں کی مدد کیا کرتی ہے ۔

لیکن این ڈی اے کا رویہ قومی سلامتی کے سلسلہ میں مختلف ہے ۔ ہم دفاعی پیداوار اور دفاعی صلاحیتوں کو اہمیت دیتے ہیں اور ملک کو اس شعبہ میں خود مکتفی بنانے چاہتے ہیں ۔ انہوں نے دو دفاعی راہداریوں کے ٹاملناڈو میں قیام کا حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات قومی نظریات کی بنیاد پر لڑے جاتے ہیں ۔ گالیاں دینے اور تنقید کرنے کی بنیاد پر نہیں ۔ این ڈی اے حکومت کے اچھے کارنامے بعض لوگوں کو ناراض اور دیگر بعض لوگوں کو خوش کر رہے ہیں۔ بعض لوگ مودی سے مایوس ہیں اور اسی وجہ سے وہ حکومت پر مسلسل تنقیدیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ این ڈی اے حکومت نے ایک غریب آدمی کو جو عام زمرہ سے تعلق رکھتا ہو تحفظات فراہم کئے ہیں ۔ برنداون سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کے سلسلے میں وسیع تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ امکان ہے کہ وہ اس علاقہ کا دورہ کریں گے اور ایک زبردست جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ وہ روایتی تختی کو بے نقاب کریں گے تاکہ اس مقدس شہر کی خدمت کا ثبوت موجود رہے ۔ وزیر اعظم تقریباً 20 اسکولی طلباء کو جن کا پس منظر محروم طبقہ کا ہے ۔ غذاء فراہم کریں گے ۔ اس طرح اکشئے پاترا اسکیم کے تحت غریب طلباء کو غذاء فراہم کرنے کا آغاز کریں گے ۔ حکومت کی اکشئے پاترا اسکیم کو بین الاقوامی سوسائٹی برائے کرشنا ضمیر کی آواز سے تحریک حاصل ہوئی ہے ۔