کانگریس کی ٹاسک فورس 2024ء

   

تین کمیٹیوں کی تشکیل ، پرینکا گاندھی سے توقعات

نئی دہلی : کانگریس نے آج تین کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا جو انتخابات سے قبل اہم اقدام سمجھا جارہا ہے۔ ٹاسک فورس 2024 ء کی میٹنگ اے آئی سی سی آفس میں منعقد ہوئی اور اِس مسئلہ پر غور کیا گیا۔ سیاسی اُمور کا گروپ صدر کانگریس کو کلیدی سیاسی مسائل بشمول تقررات کے بارے میں مشورے دے گا۔ ٹاسک فورس کی ذمہ داری 2024 ء تک الیکشن مینجمنٹ سنبھالنا رہے گی۔ اِس کا مطلب ہے کہ پارٹی پرینکا گاندھی سے زیادہ توقعات رکھتی ہے جو سابق آئی پی اے سی ممبر سنیل کانوگلو کیساتھ انتخابی مسائل سے نمٹنے کی ذمہ داری نبھائیں گی۔ سینئر پارٹی قائدین جیسے پی چدمبرم اور جئے رام رمیش مختلف پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے۔ راہول گاندھی کا بھی 2024 ء تک نمایاں رول رہے گا۔ اُن کے مددگار وینو گوپال کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔