کانگریس کی پرجا چیتنیہ یاترا ملتوی انتخابی ضابطہ اخلاق کے سبب فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/14نومبر، ( سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کی نشستوں کے انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے کانگریس کی پرجا چیتنیہ یاترا کو ملتوی کردیا گیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے بتایا کہ ضلع کلکٹرس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اجازت سے انکار کیا جارہا ہے لہذا پارٹی نے یاترا کو ملتوی کیا منسوخ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقاعدہ اجازت حاصل کرکے 23 تا 29 نومبر ہر حلقہ میں یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر اے آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق سارے ملک میں پرجا چیتنیہ یاترا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کونسل کے انتخابات کے پیش نظر یاترا کی اجازت نہیں ہے۔ ر