کانگریس کی پٹروڈا کے بیان سے لاتعلقی

   

نئی دہلی: کانگریس نے ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع پر اپنے اتحادی اوورسیز کانگریس کے صدر سام پٹروڈا کے قابل اعتراض ریمارکس سے خود کو الگ کرلیا ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پٹروڈا کے ریمارکس سے خود کو الگ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘سام پٹروڈا نے ہندوستان کے تنوع سے جو تشبیہ دی ہے وہ انتہائی غلط اور ناقابل قبول ہے ۔ انڈین نیشنل کانگریس خود کو ان تشبیہات سے مکمل طور پر الگ کر تی ہے ۔ سام پٹروڈا کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا سیاسی گرو اور سرپرست مانا جاتا ہے ۔ وہ راجیو گاندھی حکومت میں وزیر اعظم کے مشیر رہ چکے ہیں۔
کلراج مشراکی
صدر جمہوریہ سے ملاقات
نئی دہلی: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے آج صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر کے ساتھ ان کی یہ خیرسگالانہ ملاقات تھی ۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس میٹنگ میں مسٹر مشرا نے صدر کے ساتھ مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس کے بعد مشرا نے سابق نائب وزیر اعظم بھارت رتن لال کرشن اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے اڈوانی کو شال اوڑھا کر، گلدستہ اور یادگاری تحفہ دے کر ان کا استقبال کیا۔