کانگریس کی کامیابی جمہوریت و دستور کے تحفظ کی ضمانت

   

گلبرگہ میں پارلیمانی امیدوار رادھا کرشنا کے انتخابی جلسہ سے محترمہ کنیز فاطمہ اور دیگر ممتاز قائدین کا خطاب

گلبرگہ 3اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے زیر اہتمام یکم اپریل کو مغل گارڈن فنکشن ہال گلبرگہ میں حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی ا میدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی کی تائید میں ایک زبردست جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر رادھا کرشنا آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر مسٹرملیکارجن کھرگے قائید اپوزیشن راجیہ سبھا کے داماد ہیں اوراس طرح وہ ریاستی وزیر کرناٹک برائے پنچایت راج و دیہی ترقیات مسٹر پریانک کھرگے کے بہنوئی بھی ہوتے ہیں ۔ جلسہ میں شہر گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین، کانگریسی عہدہ داران و کارکنان کے علاوہ ریاستی وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، رکن اسمبلی جیورگی ڈاکٹر اجئے سنگھ ،رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی مسٹر الم پربھو پاٹل ،ضلع انچارج وزیر گلبرگ مسٹر پریانک کھرگے ، رکن اسمبلی گلبرگہ و صدر جلسہ محترمہ کنیز فاطمہ ، صدر ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر جگ دیو گتہ دار ، حضرت سید شاہ مصطفی حسینی جانشینسجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ ، جناب مظہر عالم خان صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ساجد علی رنجولوی نائب صدرضلع کانگریس پرچار سمیتی گلبرگہ ، فراز الاسلام ، نجم الاسلام احمر، عبدالقدیر چونگے سابق صدر نشین آشریہ کمیٹی اور دیگر کئی ایک اہم کانگریسی قائیدین ، کارکنان اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز ابتدا میں ممتاز ماہر تعلیم و کارگزار صدر القمر کالج آف نرسنگ جناب اسد علی انصاری کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ کانگریس کے حرکیاتی قائد اور سجادہ نشین درگاہ بندہ نوازؒ حضرت سید شاہ خسرو حسینی اورحرکیاتی کانگریسی قائد جناب سید شاہ مصطفی حسینی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ضلع گلبرگہ اور شہر گلبرگہ ابتداء ہی سے کانگریس کا گڑھ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس بار ہم سب مل جل کرخدمات انجام دیں تو حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ سے کانگریس کی کامیابی یقینی ہوجائیگی۔ اس موقع پر ضلع انچارج وزیر مسٹر پریانک کھرگے نے بی جے پی کی سابقہ ریاستی حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کا حلقہ انتخاب رہا ہے ۔ انھوں نے اس حلقہ کے لئے کافی خدمات انجام دی ہیں اور اب مسٹر رادھا کرشنا دوڈ منی اس حلقہ سے کانگریسی امیدوار بنے ہیں لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ وہ انھیںبھاری اکثریت سے کامیاب کریں کیوں کہ ان کا انتخاب شری ملیکارجن کھرگے جی کی بڑی کامیابی ہوگی ۔ سابق چیف منسٹر دھرم سنگھ مرحوم کے فرزند اور رکن اسمبلی جیورگی ڈاکٹر اجئے سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کرناٹک میں اس بار کانگریس نے ریاستی اسمبلی انتخات میں جس طرح اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس بار پارلیمانی انتخابات میں بھی کانگریس ملک بھر میں بہترین مظاہرے کررہی ہے ۔ کانگریس کو کامیابی حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ انھوں نے تمام شرکا ء جلسہ اور کانگریسی کارکنان سے کانگریسی امیدوار رادھا کرشنا دوڈمنی کی امیابی کے لئے کام کریں ۔ اس موقع پر صدر جلسہ محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی جمہوریت و دستور کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ جھوٹے وعدے کئے اور کبھی ترقیاتی کاموں پر انتخابات نہیں لڑے ۔ بی جے پی صرف مذہبی جذبات کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ محترمہ کنیزفاطمہ نے صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کھرگے صاحب نے اپنی پارلیمانی رکنیت کے دور مین گلبرگہ کے لئے ریلوے ڈویژن ، ای ایس ٓئی ہاسپٹل ، ، میڈیکل کلج ، ہاسپٹلس و سنٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ۔ قبل ازیں حلقہ پارلیمینٹ گلبرگہ کے کانگریسی امیدوار مسٹر رادھا کرشنا دوڈمنی نے بھی نہایت موثر انداز میں عوام سے پارلیمانی انتخابات یں انھیں اور کانگریس پارٹی کو کامیاب کروانے کی پر زور اپیل کی ۔حلقہ پارلیمنٹ گلبرہ کے پارلیامنی انتخابات کے ضمن میں منعقد کئے گئے مذکورہ بالا کانگریسی جلسہ کے دوران گلبرگہ کے اہم سیاسی و سماجی قائدین جناب عبدالجبار ساگر اور جناب اشفاق احمد چلبل سابق مئیر گلبرگہ نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اکتیار کرلی ۔ ان کی اس اقدام پر تمام کانگریسی قائدین اور کارکنان نے ان کا دلی خیر مقدم کیا۔