کانگریس کی کامیابی روکنے دیگر ریاستوں میں مجلس کا مقابلہ

,

   

بی جے پی قائدین کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار، تلنگانہ میں اصل مقابلہ بی آر ایس سے
بس یاترا سے راہول گاندھی کا خطاب
حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کی ہوا خارج ہوچکی ہے اور اصل مقابلہ کانگریس اور بی آر ایس میں ہے۔ راہول گاندھی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی اور مجلس کو ووٹ دے کر بی آر ایس کی تائید کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی سینہ تان کر پھرتی تھی لیکن کانگریس نے اس کی گیس نکال دی ہے۔ بی جے پی قائدین مجھے فون کرکے کانگریس میں شامل کرنے کی درخواست کررہے ہیں لیکن میں نے انکار کردیا ۔ راہول گاندھی وجئے بھیری بس یاترا کے تیسرے دن جگتیال اور نظام آباد کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگس سے خطاب کررہے تھے۔ بس یاترا کا والہانہ استقبال کیا گیا اور جگتیال اور موڑتاڑ کی کارنر میٹنگس میں ہزاروں عوام نے شرکت کرکے کانگریس کی تائید کا بھروسہ دلایا۔ راہول گاندھی کارنر میٹنگس کو جذباتی انداز میں خطاب کررہے تھے اور عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں زمینداروں اور عوامی تلنگانہ کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔ ایک طرف کے سی آر اور ان کا خاندان ہے جو تلنگانہ کی ساری دولت چھین رہا ہے۔ ریت، شراب، زمینات جیسے تمام اہم شعبہ جات میں کے سی آر خاندان کا کنٹرول ہے۔