کانگریس کی کامیابی سے مقامی اداروں کی ترقی ممکن

   

نلگنڈہ اور مریال گوڑہ میں کانگریس کی انتخابی مہم ، پیر ارشاد احمد ناصر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آل انڈیا یوتھ کانگریس انتخابی کمیٹی کے انچارج و تلنگانہ کانگریس کے میڈیا کوآرڈینٹر پیر ارشاد احمد ناصر نے نلگنڈہ اور مریال گوڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ بی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے کانگریس حکومت کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ گرام پنچایت کے نتائج اس کا ثبوت ہے ۔ جس سے بی آر ایس اور بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور کانگریس حکومت کے خلاف جھوٹی تشہیر کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے سے خفیہ اتحاد کرلیا ہے ۔ تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے مرکزی وزراء جی کشن ریڈی ، بنڈی سنجے کے علاوہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر رامچندر راؤ کی جانب سے کانگریس حکومت کو مسلم دوست قرار دیتے ہوئے نفرت کی سیاست کررہے ہیں اور ہندو ووٹوں کو متحد کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے ۔ 4 فیصد مسلم تحفظات کو ختم کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ جس کی وہ اور کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے دوسری جانب سے عوام سے مسترد کردی جانے والی پارٹی بی آر ایس سماج کے تمام طبقات اور کسانوں کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔ 10 سال تک اقتدار پر رہنے والی بی آر ایس نے عوامی مسائل کو نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ریاست کے عوام نے بی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے کانگریس پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ریونت ریڈی کے زیر قیادت کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ریاست کی مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود ایک ایک کر کے پورے کررہی ہے ۔ آئندہ تین سال میں ماباقی وعدوں کو بھی پورا کردیا جائے گا ۔ پیر ارشاد احمد ناصر نے کہا کہ بلدی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی سے ترقی ہوگی ۔ کانگریس حکومت نے مقامی ادروں کو ترقی دینے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی تیار کی ہے ۔ لہذا وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے بی آر ایس اور بی جے پی دونوں جماعتوں کو شکست دیں ۔۔ 2