کانگریس کی کامیابی پر ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے : بی گیانیشور مدیراج

   

شمس آباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ڈائری کارپوریشن ضلع چیرمین بی گیانیشور مدیراج ، جے نریندر ایس سی سیل نائب صدر نے کانگریس سینئیر لیڈر محمد شمس الدین کے مکان پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے شمس آباد میونسپل میں مسلمانوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ گیانیشور نے میڈیا کو بتایا کہ تلنگانہ میں کانگریس نے چار ماہ میں ہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جس سے عوام بھی مطمئن ہے ۔ لوک سبھا انتخابات میں بھی کانگریس بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 10 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور مرکز میں کانگریس کو اقتدار پر لانے میں اہم رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور مرکز میں کانگریس کی جیت پر مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے ۔ تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی عوام کے مسائل کو حل کررہے ہیں ۔ الیکشن نوٹیفیکیشن کی وجہ سے کئی ترقیاتی کام اور چھ گیارنٹیوں کو روک دیا گیا بعد انتخابات انہیں دوبارہ بحال کردیا جائیگا ۔ محمد شمس الدین نے کہا کہ شمس آباد میونسپل میں مسلمان کانگریس کے ساتھ ہیں اور کانگریس کی کامیابی میں اہم رول ادا کریں گے ۔ اس موقع پر پرمیش بھی موجود تھے ۔۔