حیدرآباد 12 دسمبر : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری جو کہ سینئیر کانگریس آئی قائد ہیں اردو کو روزگار سے جوڑنے اور پروان چڑھانے طویل عرصے دراز سے جدوجہد کرتے آرہے ہیں ۔ کانگریس سیکولر جماعت ہے موجودہ حالات میں سونیا گاندھی ، پرینکا گاندھی ، راہول گاندھی اور ریونت ریڈی چیف منسٹر اور کانگریس قائدین اور کارکنوں نے بی آر ایس حکومت کی نا انصافیوں کے خلاف 10 سال تک جدوجہد کر کے اس کے چنگل سے تلنگانہ کو آزادی دلائی ۔ اس الیکشن کے پس منظر میں کانگریس نے 6 ضمانتوں کا اعلان کیا اسے قبول کر کے اقلیتوں نے کانگریس کا ساتھ دیا اور تعاون کیا جس کے نتیجے میں 10 سال کے بعد کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا ۔ اس مسرت میں 16 دسمبر ہفتہ 3 بجے لائبریری ہال گاندھی بھون میں جناب محمد اسمعیل الرب انصاری کی صدارت میں جشن تلنگانہ منعقد کیا جائیگا ۔ جس میں سینئیر قائدین نوجوان سیاسی سماجی ادبی ثقافتی تنظیموں کے نمائندوں و شاعر ادیب افسانہ نگار جشن تلنگانہ میں شرکت کریں گے ۔