کانگریس کی کولہاپور-شمالی اسمبلی سیٹ پر جیت

   

کولہاپور۔ کانگریس نے ہفتے کو مہاراشٹر میں کولہا پور-شمالی اسمبلی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے کر جیت حاصل کی۔ کولہاپور اسمبلی ضمنی الیکشن میں کانگریس کی امیدوار جے شری جادھو نے بی جے پی کے امیدوار ستیہ جیت عرف نانا کدم کو 18901 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر جادھو سابق رکن اسمبلی آنجہانی جے کانت جادھو کی بیوی ہیں۔ کولہاپور-شمالی اسمبلی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کی جیت مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے لیے ایک بڑی جیت ہے کیونکہ بی جے پی نے یہاں ہندوتوا کے مسئلے پر الیکشن لڑا تھا۔ یہ سیٹ دسمبر 2021 میں کانگریس کے رکن اسمبلی چندرکانت جادھو کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ کانگریس کے ضلع صدر اور سرپرست وزیر ستیج پاٹل نے کوشش کی تھی کہ یہاں محترمہ جادھو کو بلا مقابلہ منتخب کیا جائے ، لیکن بی جے پی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔