کانگریس کی گیارنٹی اسکیمات پر عوام کو بھرپور اعتماد

   

مختلف پارٹیوں کے قائدین کی کانگریس میں شمولیت کا سلسلہ جا ری: محمد علی شبیر
کاماریڈی :13؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کاماریڈی کے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکن ، قائدین محمد علی شبیر پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اپنی اپنی پارٹیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کے اعلان کے بعد کاماریڈی میں سیاسی سرگرمیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے حلقہ کے کسی نہ کسی موضع سے تعلق رکھنے والے کارکن و قائدین کی جانب سے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کیاسم پلی تانڈہ ، راگھو پور تانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شبیر علی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر محمد علی شبیر کہا کہ کانگریس پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ریاست گیر سطح پر کانگریس پارٹیوں میں بڑے پیمانے پر شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قائدین سونیا گاندھی کی جانب سے اعلان کردہ 6 گیارنٹی اسکیمات کے اعلان کے بعد عوام میں بڑے پیمانے پر اعتماد پیدا ہوا ہے اور عوام کی جانب سے دن بہ دن تائید میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کانگریس پارٹی کرناٹک کے طرز پر اعلان کردہ اسکیمات پر عمل کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کیلاش سرینواس ، اربن کانگریس صدر سرینواس ، ٹائون کانگریس صدر راجو ،مقصوداحمد ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔