کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے صدر سے مانگی معافی کہا وہ الفاظ بھول کر نکل گئے تھے

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے لفظ ‘قومی بیوی’ پر صدر دروپدی مرمو سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو صدر کو خط لکھ کر ان سے معافی مانگی۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ مجھ سے غلطی سے نکل گئے تھے۔ اور اگر میں کہوں کہ میری زبان پھسل گئی تو غلط نہ ہو گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ادھیر رنجن چودھری کے ‘قومی بیوی’ کے بیان کو لے کر پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ حکمراں جماعت کے رہنما کانگریس لیڈر سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ اپنے بیان پر صدر جمہوریہ سے معافی مانگیں۔